مفتاح کا 150 یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد: (آئی این این) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 150 یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ روپے پر پریشر جلد ختم ہو گا، رواں ماہ 5 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ درآمدات میں کمی خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھا، 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا جس سے ملک کو معاشی نقصان ہوا۔ عمران حکومت نے بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہیں کی۔ ان کے دور میں ٹیکس کولیکشن میں کمی ہوئی، معیشت کے تمام شعبوں کو تباہ کیا گیا۔ عمران خان بتائیں انہوں نے کیا معاشی اصلاحات کیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ کوشش ہے کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک سال میں سرپلس کر دیں۔ مقامی صنعت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درآمدات پر پابندیاں مرحلہ وار ختم کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نےایل این جی کے سستے ٹرمینل لگائے۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھی گئی ہے مگر میرے ہاتھ بندھے ہیں، ملک کو اس حال تک لانے والے عمران خان ہیں۔پاکستان کو آج نوازشریف نے بچایا، آج تک یہ نہیں بتایا گیا نوازشریف نے کرپشن کہاں کی۔ عمران خان نے یوٹرن لے کر اپنے ہی لوگوں کو ایمنسٹی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں