مسافر ٹرینیں بدستور بند رکھنے کا فیصلہ، بحالی کا فیصلہ پیر کو ہوگا

سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ریلوے ٹریک پانی ميں ڈوبا ہونے کے باعث مسافر ٹرینیں بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ریلوے حکام موجودہ صورتحال پر پیر 5 ستمبر کو نظرثانی کریں گے۔

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینیں بند رکھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترجمان ريلوے کے مطابق ریلوے ٹریک کو بارش کے پانی نے ڈیڑھ کلومیٹر تک گھیر رکھا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوابشاہ اور بوچیری کے درمیان ڈاؤن سائيڈ ٹریک پر 14 انچ پانی موجود ہے جبکہ کراچی سے لاہور اپ ٹریک بھی 7 انچ ڈوبا ہوا ہے، اس وجہ سے کراچی اور کوئٹہ کا لاہور، پشاور سے رابطہ بدستور کٹا رہے گا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈاؤن ٹریک پر پانی کی سطح صرف ایک انچ کم ہوئی ہے، ٹریک پر پانی کی سطح 3 انچ گرنے تک مسافر ٹرینیں چلانا خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں