مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد: مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہےکہ سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے جہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کہتاہےکہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں