لاہور ہائیکورٹ، مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج

لاہور: (آئی این این) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔

عدالت عالیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درج منی لانڈرنگ مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کے لیے مونس الہٰی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں