فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

لاہور: (آئی این این) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 769 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اُدھر 10گرام سونا 4715 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ24ہزار 657 روپے ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں