فواد خان اور وسیم اکرم کی ”منی بیک گارنٹی ‘‘ فلم کا پہلا ٹیزر جاری

لاہور(آئی این این)پاکستان اداکار فواد خان اور کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی ”منی بیک گارنٹی‘‘ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

دو روز قبل ہدایت کار اور رائٹر فیصل قریشی نے اپنے میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے کئی سپر اسٹارز جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

فلم میں پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں سپرسٹار فواد خان بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، میکال زوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر، مانی، کرن ملک اور علی سفینہ شامل ہیں، میگا سٹارز پر مشتمل فلم 21 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں