راولپنڈی: (آئی این این) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں کہا کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے، 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں، غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔
مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 1, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں، جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، فارن ریزرو کم ہوں گے تو افراط زر ہی نہیں معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کے اجلاس کے بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں، ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔