لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا عدالت نے باپ اور خاوند کی پینشن کا بیوہ کوحق دارقرار دے دیا۔
عدالت نے بیوہ کو دوہری پینشن کی ادائیگی کا حکم دے دیا بیوہ کو سنگل پینشن کی ادائیگی کےحوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا گیا۔
رضیہ سلطانہ نامی بیوہ کی درخواست میں سرکاری وکیل کا محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے عدالت میں موقف پیش کیا گیا کہ لاہورسپریم کورٹ نےغیرشادی شدہ بیٹی کو سرکاری ملازم ماں باپ کی پینشن کا حقدار قرار دے رکھا ہے، اور لاہورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باپ اور خاوند کی دوہری پینشن بیوہ کا حق ہے، لیکن خاتون اپنے باپ کی ایک پینشن وصول کررہی ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ایک ذرائع آمدن ہونے کی بناء پر دوسری پینشن کی فراہمی نہیں ہوسکتی ، محکمہ خزانہ نے بیوہ کوسنگل پینشن کی ہی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن کررکھا ہے۔
عدات نے کہا کہ سپریم کورٹ کےحکم کے بعد سگنل پینشن کی ادائیگی کےنوٹیفیکیشن کی کیا حیثیت ہے۔