گمبٹ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صحت وسیلہ کارڈ کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا نام نواز شریف نے ویراعظم ہیلتھ کارڈ اور تحریک انصاف کی حکومت نے صحت انصاف کارڈ رکھ دیا۔
گمبٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مفت کارڈ دے رہے تھے مگر يہ کہتے ہيں کارڈ پر سبسڈی ملے گی اور اب يہ لوگ ہميں بتارہے ہيں کہ صحت کارڈ اپناليں۔ نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے یہ جس طریقے سے صحت کارڈ چلارہے ہیں وہ بھی غلط چلارہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ صرف مستحق افراد کو کارڈ دے کر باقی کے بجٹ سے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر کی جائے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں کے بغیر نظام صحت نہیں چل سکتا۔ہيلتھ بجٹ پر ڈاکا مار کر وہی پيسہ صحت کارڈ ميں ديا جارہا ہے۔ سندھ کے صرف 3 سرکاری ہسپتالوں کا بجٹ خیبرپختونخوا کے ٹوٹل صحت بجٹ سے زیادہ ہے۔ پنجاب اور اور خیبرپختونخوا کے حکومتوں کو چیلنج کرتا ہوں کی گمبٹ جیسا ایک ہسپتال اپنے صوبے میں دکھادیں جہاں لیور، کڈنی اور کینسر کا مفت علاج ہورہا ہے۔