شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک، چوروں کو سازش کے تحت مسلط کیا گیا: عمران خان

کرک: (آئی این این) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک ہے، چوروں کو بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے، نوجوان ساتھ دیں، ان کا مقابلہ کریں گے۔

کرک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے، میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہا ہوں، موبائل فون پر کسی نے شہباز شریف کی آڈیو لیک سنی ہے؟ ، مریم نواز داماد کیلئے ہندوستان سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کروا رہی تھی، آدھی آگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے فیصلے کو ختم کیا، ان کے دور میں بنگلہ دیش اور بھارت ہم سے آگے نکل گئے، ان دو خاندانوں کو میرٹ کو پتہ ہی نہیں، مریم نواز موجودہ دورحکو مت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، جب یہ اقتدار میں آئے تو ملک کے قرضے بڑھ گئے، عدلیہ کی آزادی کیلئے میں نے جیل بھی کاٹی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں