پنجاب اسمبلی میں بطور سیکرٹری خدمات انجام دینے والے محمد خان بھٹی کی گریڈ 22 کی عہدے پر ترقی ہوئی،جس پر ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب کی کا انعقاد کیا گیا،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بذات خود کیک کاٹا اور تقریب کا انعقاد کرنے پر ایس ایس ڈی او کے سی او سید کوثر عباس کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا،تقریب میں سیکرٹری کوارڈینیشن پنجاب اسمبلی عنائت اللہ لک،مظہر عباس اور دیگر لوگ بھی موجود تھے،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی 12 اپریل 1968 کو پیداہوئے ، آپ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی اور 1988 میں سول سیکریٹریٹ لاہور میں سرکاری ملازمت اختیار کی ۔ آپ نے 1996 میں اسمبلی سیکریٹریٹ میں شمولیت اختیار کی ۔ اسمبلی سیکریٹریٹ میں مختلف عہدوں (بشمول آفیسر املاک ، ڈپٹی سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری)پر فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ آپ نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری بھی خدمات سرانجام دیں ۔ ۔ آپ کو اپنی ملازمت کا وسیع تجربہ ہے ۔ آپ نے حکومتی وفد کے ساتھ چین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا
Load/Hide Comments