سوات: برہ بانڈئی میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق

سوات:(آئی این این) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوٹکے برہ بانڈئی میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں