سرگودھا میں پتنگ لوٹنے کی کوشش کے دوران کمسن بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جھال چکیاں کے علاقے تقی پارک میں پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ماں باپ کا اکلوتا کمسن بیٹا عبد الرحیم چھت پر لوہے کا پائپ اٹھا کر کٹی ہوئی پتنگ لوٹ رہا تھا کہ پائپ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔
پائپ ٹکراتے ہی بچے کو زوردار کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نےجرائم کی صورتحال پرڈیلی اپ ڈیٹ رپورٹ طلب کر تے ہوئے دھاتی ڈور بیچنے اور خریدنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
ان کا کہنا تھا پتنگ کے تار سےجاں بحق ہونے والے بچے کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا، پتنگ بازی کے سدباب اور قانون پر عمل درآمد کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments