رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔ اسپیکر نے عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انتقال کی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

عامر لیاقت حسین کچھ عرصے سے الزامات کے زد میں تھے اور انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی تھی اور تیسری بیوی نے ان پر مختلف الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔

عامر لیاقت حسین ملک کے بڑے نجی ٹی وی چینلز سے منسلک رہے تھے وہ مشہور ٹی وی میزبان تھے اور رمضان المبارک میں طویل ٹرانسمیشن کرنے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ایم کیو ایم سے کیا تھا، انہوں نے 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے تھے۔

مارچ 2018 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اختیار کر لی تھی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں