اجزاء:
چکن1 کلو، سیلا چاول بھیگے 750 گرام، تیل1 /2 کپ، کٹی پیاز1 کپ، پانی 5 کپ، نمک1 کھانے کا چمچہ ، ثابت گرم مصالحہ 1 -1/2 کھانے کا چمچہ، زیرہ 1 چائے کا چمچہ، بادیان کے پھول 2 عدد، پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ۔
ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز براؤن کرلیں، اب اس میں چکن اور 5کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر 25منٹ پکائیں۔
پھر ڈھکن ہٹا کر اس میں 2کھانے کے چمچے تیل، 2 کپ پانی، نمک، ثابت گرم مصالحہ، زیرہ اور بادیان کے پھول ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔
اس کے بعد اس میں ابلے چاول شامل کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں، اب 20منٹ دم دیں، آخر میں پسا گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔