دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی 13 اکتوبر کو ریلیز، فلم سیٹ کی تصاویر سامنے آگئیں

لاہور:(آئی این این ) دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کے لیے تیار، ایگزیکٹو پروڈیوسر اسد جمیل خان نے فلم کے سیٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔

پاکستان کی سٹار کاسٹ پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ایگزیکٹو پروڈیوسر اسد جمیل خان نے فلم کے سیٹ کی دوران شوٹنگ کی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، تصاویر میں فلم کے چاروں پروڈیوسرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اسد جمیل خان پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں جو خیبر پختونخوا میں ایک ہسپتال بھی چلا رہے ہیں، مگر فلم شائقین کو معیاری فلم دینے کے خواب نے انہیں فلم انڈسٹری کا رخ کروایا، اسد جمیل فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسرعمارہ حکمت کے شوہر بھی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو بلندیوں تک لے جانے کا عزم لیے اسد جمیل خان کی اہلیہ عمارہ حکمت اور دیگر پروڈیوسرز کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر فلم شائقین خوب سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے بجٹ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تیاری میں چار پروڈیوسرز نے اپنا حصہ ڈالا، عمارہ حکمت، بلال لاشاری، علی مرتضیٰ اور اسد جمیل خان فلم کو مکمل کرنے میں حصہ دار رہے، ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، جیسی سٹار کاسٹ پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں