حکومت کو سیاسی عدت کے دن پورے کرتے بھی نہیں دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مدت تو دور کی بات، موجودہ حکومت کو سیاسی عدت کے دن پورے کرتے بھی نہیں دیکھ رہا ہوں۔

انتخابات کا اعلان 45 دنوں میں ہوجائیگا، نگران حکومت کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز ہو رہےہیں: شیخ رشید

نجی نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی اکثریت ہے، 31 مئی کی تاریخ دی ہے، اہم فیصلے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چار ہزار لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالا اور وہ بھی رانا ثنا اللہ نے خود فیصلہ کر کے ایسا کیا ہے۔

گاڑیوں،موبائل فون، ڈرائی فروٹس سمیت لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ اپنے مقدمات ختم کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پروسیکیوٹر نے عدالت میں کہا ہمیں کیس میں دلچسپی نہیں ہے، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں، انہوں نے مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی ہے۔

شفاف انتخابات کی تاریخ ملنے تک عوام کا سمندر واپس نہیں جائے گا، عمران خان

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ثنا اللہ عباسی کو ہٹایا اور حکومت میں آ کر اپنا وکیل مقرر کر دیا جب کہ خود رانا ثنا اللہ نے گزشتہ پیشی پر فرد جرم عائد نہ ہونے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں