لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا ہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مسائل حل ہوجائیں گے، ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہئے تھی، لیکن ہم 150روپے لٹر میں عوام کو پٹرول دے رہے ہیں ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر104ارب روپے ماہانہ کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔ہما رامسئلہ صرف مہنگائی ہے۔پاکستان کی معیشت کوریا، سعودی عرب، تھائی لینڈ سے زیادہ بہتر تھی،اپنا گھر ٹھیک نہ کرنے کے باعث معیشت خراب ہوئی۔ معیشت کی بہتری کیلئے سیونگ ریٹ بڑھا رہے ہیں، امسال آئی ٹی کا شعبہ 75 فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔