کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور فلم سٹار ریما خان نے شیخ رشید سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں ’اللہ اللہ‘ کرنی چاہیے تاہم اگر وہ گھر بسائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما کا کہناتھاکہ امریکہ میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں، بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے اور اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔ان کا کہنا تھاکہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔ریما خان کا کہنا تھاکہ میرا اور جویریہ سے10سال سے ملاقات نہیں ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں فلم سٹار کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی، 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔