بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے شوہر کو بیوی نے ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا ، پھر پولیس نے کیا کیا ؟ حیران کن خبر

چنئی :بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع چنئی میں خاتون نے بیٹی کو جنسی زیادتی سے بچانے کیلئے اپنے شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کر دیا ،بعدازاں خاتون نے خود اوٹری پولیس سٹیشن جا کر آلہ قتل کے ساتھ سرینڈر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ خاتون کے خلاف 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے ، خاتون کو پوچھ گچھ کیلئے کچھ دیر کیلئے حراست میں لیا گیا تاہم بعدازاں اسے جانے دیا گیا کیونکہ اس نے یہ جرم اس لیے کیا تاکہ وہ اپنی بیٹی کو شوہر کے جنسی ظلم سے بچا سکے ۔ 

خاتون کا تعلق کریلا سے ہے اور گزشتہ بیس سالوں سے جوائنٹ فیملی میں رہ رہی ہے ، تقریبا 50 سال قبل خاتون کے سسر جو کہ پیشے سے درزی ہیں ، تامل ناڈو میں کے دارلحکومت چنئی میں منتقل ہوگئے تھے۔خاتون  اور اس کا شوہر بے روزگار تھے ، ان کی بیٹی کالج میں پڑھتی ہے جبکہ بیٹا چوتھی جماعت میں ہے ۔

ا ن کی 20 سالہ بیٹی زیادہ تر اپنے دادا اور دادی کے پاس ہی رہتی ہے ، جمعرات کی رات وہ اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ سو گئی ، کیونکہ ان کے دادا دادی کسی رشتہ دار کے گھر گئے ہوئے تھے ، وہ لڑکی زمین پر سو گئی جبکہ اس کے والدین اور بھائی پلنگ پر لیٹ گئے ۔

جمعہ کا سورج نکلنے سے قبل خاتون کی آنکھ بیٹی کی چیخیں سن کر کھلی اور اس نے دیکھا اس کا شوہر بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہاہے ، خاتون اور اس کے بیٹے نے باپ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا، الٹا شوہر نے انہیں ہی پیچھے دھکا دیدیا ، خاتون نے خود کو سنبھالا اور ہتھوڑی اٹھا لائی ۔ 

پولیس نے خاتون کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد جانے دیا کیونکہ خاتون نے اپنے شوہر کا قتل سیلف ڈیفنس میں کیا ، اہلکار کا کہناتھا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں اور سیلف ڈیفنس کے ثبوت مکمل کر نے کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں