بالی وڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اداکار و ہدایتکار جیکی بھگنانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑے کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں ہوئی جہاں نئے شادی شدہ جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے بھی شادی میں شرکت کی۔

اداکارہ رکول پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر جیکی بھگنانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس پر لکھا کے ’اب میرے اور ہمیشہ کیلئے میرے۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا عروسی جوڑے میں دکھائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں