اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ایک لیڈر کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سازش نہ کریں، کاوش کریں۔
سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ریاست کا مفاد داؤ پر نہیں لگنے دیں گے، وقت ہاتھ سے نہیں نکلا، مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کے احکامات اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،، اداروں کی بے توقیری اور جلاؤ گھیراؤ کو ہوا دی جا رہی ہے، سیاست دان گالی بن چکا، اتنے خراب حالات کبھی نہیں دیکھے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔