اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، ایف بی آر کے مطابق ٹکٹوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر قومی ائیر لائن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پی آئی اے دو سال سے ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہی تھی مگر یہ ایف بی آر کو جمع نہیں کرائی گئی ، پی آئی اے کے ذمہ ساڑھے چار ارب روپے واجب الادا ہیں جس پر ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاؤنٹس منجمد کر کے ساڑھے چھیالیس کروڑ کی ریکوری کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد رہیں گے ۔