الینا ریبا کینا نے ڈبلیو ٹی اے سلووینیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پوٹوروز: (آئی این این) قزاخستان کی الینا ریباکینا نے ڈبلیو ٹی اے سلووینیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیٹرینا سینیا کووا کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ڈبلیو ٹی اے سلووینیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سلووینیا میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قزاخستان کی الینا ریباکینا نے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(4-7)، 6-7(5-7) اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا مارٹنکووا کو سیدھے سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے مات دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا، اس کامیابی کے بعد رواں سال کی ومبلڈن اوپن چیمپئن الینا ریباکینا کے کیریئر ٹائٹل کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں