کابل: (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے ہزاروں استحصالی ارکان اپنی صفوں سے نکال دیئے، عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مارچ تک لڑکیوں کے تمام سکول کھولنے کی یقین دہا نی کرا دی۔
افغان وزارت دفاع کےمطابق تقریبا 3 ہزار ارکان کو استحصالی اقدامات کے باعث نکالا گیا ہے، ملوث ارکان پر شہریوں کی نجی زندگی میں مداخلت بھی ثابت ہوئی۔
دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مارچ تک لڑکیوں کے سکول کھول دیئے جائیں گے، ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں اصل رکاوٹ تعلیمی اداروں میں گنجائش کی کمی ہے۔