اسلام آباد کے ایک گھر میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ ، گیراج میں کھڑی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کہ اہلکار بھی دنگ رہ گئے

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت کے علاقے ای الیون 2 میں گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گیراج میں میں کھڑی گاڑی سے 11 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کےعلاقے ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق پکڑی جانے والی ہیروئن گاڑی کے اندر پڑی جیکٹس میںچھپائی گئی تھی، جس کا وزن 11 اعشاریہ 94 کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں اسی کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہےا 

 کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت غلام رسول اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، غلام رسول افغان باشندہ ہے جب کہ دوسرا پشاور کا رہائشی ہے۔  دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں