اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
نمائندہ انفو نیوزنیٹ ورک کے مطابق اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور ججز کی بڑی تعداد کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث عدالتیں آج جمعہ کو ایک روز کے لیے بند کر دی گئیں۔
کچہری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈس انفکشن اسپرے کرایا جائے گا۔
ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکاروں کا کورونا مثبت آیا اور ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔ اس وقت اسلام آباد تیزی سے کورونا کا شکار ہونے والا شہر بن گیا ہے۔
عدالتوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا کہہ دیا گیا ہے اور جن افراد کو ویکیسن نہیں لگی ان کو عدالتوں میں نہیں آنے دیا جا رہا جبکہ ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔