اسرائیل نے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کے مطالبےکو مستردکردیا

اسرائیل نے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کے مطالبےکو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد منظور کی جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بین الاقوامی کوشش کو مسترد کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نے حمایت میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں، امدادی ٹرکوں پر بھی حملے کیے جارہے ہیں، حملوں کے باعث ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل روک دی ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 163 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 313 ہوگئی ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 69 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر برطانوی ہائی کورٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔

لیگل ایڈووکیسی گروپ نے برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے ہتھیار روکنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔

فلسطینی انسانی حقوق کے گروپ نے عدالتی فیصلےکے خلاف اپیل دائرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں