اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی تصویر وائرل، مداحوں کی شدید تنقید

لاہور: (آئی این این) سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، یہ تصویر معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ہے، جو اس وقت شدید تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر حمزہ علی عباسی کی ماہرہ خان کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں دونوں اداکاروں کو اپنی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پروموشنل ایونٹ پر ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے حمزہ علی عباسی پر طنزیہ انداز میں تنقید کرنا شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر طنز کرتے ہوئے اداکار کو ’ماڈرن مولوی‘ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر اکثر سوشل میڈیا پر مختلف سماجی اور معاشرتی مسائل پر اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

کچھ روز قبل بھی اُنہوں نے گلوکار عبداللّٰہ قریشی کے مذہبی وجوہات پر میوزِک انڈسٹری کو خیرباد کہنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ موسیقی اسلام میں مکمل طور پر حرام نہیں ہے۔

یہی نہیں حمزہ علی عباسی نے اپنے مؤقف کی تصدیق کے لیے دو یوٹیوب ویڈیوز کے لنک بھی شیئر کیے، پہلی ویڈیو ان کے اپنے یوٹیوب چینل کی ہے جبکہ دوسرا لنک جاوید احمد غامدی کے چینل کا ہے جس میں گانے اور موسیقی پر اسلام کی روشنی میں پر تبصرہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں