اداکارہ ثنا فخر کا 14 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان

لاہور:(آئی این این) پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر جعفری سے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثنا فخر نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔


اداکارہ نے مزید لکھا کہ زندگی کے نشیب و فراز کے بعد میں نے اور فخر نے باعزت طریقے سے کئی سالوں پر محیط اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثنا فخر نے لکھا کہ یہ دل توڑ دینے والا ہے، لیکن میرا کامل یقین ہے کہ خدا کے پاس ہمارے لئے اس سے بہتر ہوگا۔

انہوں نے اپنے شوہر فخر جعفری کو زندگی کے اگلے سفر کے لئے بیسٹ آف لک بھی لکھا۔

اداکارہ ثنا فخر جعفری کے ساتھ 13 دسمبر 2008 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں