احد رضا میر کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احد رضا میر کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 14 جولائی کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کے اگلے سیریز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ سیریز کے ٹاپ 10 میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا، نیٹ فلکس کی توقع کے برعکس ’ریزیڈنٹ ایول‘ دیکھنے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

سیریز کی کہانی ایک خطرناک وائرس کے پھیلنے کے بعد ہونے والی تباہی کے گرد گھوتی ہے اور اس میں ایک خاتون وائرس سے متاثرہ مخلوق کے خلاف جنگ کرتی ہے۔


سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ سے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اس میں ’ارجن‘ نامی کردار نبھایا ہے۔


واضح رہے کہ یہ احد رضا میر کی نیٹ فلکس پر پہلی سیریز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں