آسٹریلیا کے ساتھ میچز ایک مقام پر کروانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول میچوں کے مقام کے حوالے مذاکرات کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‘آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ ایک مقام پر تمام میچز رکھنے سے متعلق کوئی تجویز زیر بحث نہیں ہے’۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 1998 کے بعد رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں، جبکہ سیریز کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا۔

یاد رہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئیز) اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کے تمام میچ لاہور میں شیڈول ہیں۔

تاہم آسٹریلوی جریدے کی خبر میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان صحت بخش ماحول اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام ٹیسٹ میچز ایک ہی گراؤنڈ میں کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے آسٹریلوی اخبار کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ہی مقام پر تمام میچز کھیلنے کی تجویز پر کوئی مذاکرات نہیں کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 19 ایام کی سیریز کے تمام میچز ایک ہی جگہ پر منعقد کرنا نا ممکن ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ‘محفوظ اور سیکیور ماحول’ بنانے کے لیے پی سی تمام اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آسٹریلوی ٹیم منصوبے کے مطابق کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

واضح رہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دو دہائیوں سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان یو اے ای اور انگلینڈ میں میچز کھیلے گئے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نے دسمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود دو طرفہ سیریز منصوبے کے مطابق کھیلی جائے گی۔

دبئی سے شائع ہونے والے اخبار ‘گلف نیوز’ نے چیف ایگزیکیٹیو نِک ہوکلی کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُر عزم ہیں لیکن یہ ایک پیچیدہ کوشش ہے، جب تک سب کچھ محفوظ ہے ہم دورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں