کورونا کیسز میں اضافہ ، پشاور کے مختلف علاقوں مین سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

پشاور : کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی انفو نیوز نیٹ ورک کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد ، گلبہار ، دلہ زاک روڈ ، پھندو اور ورسک روڈ کے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آنے جانے پر پابندی ہو گی ، میڈیکل سٹور ، جنرل سٹور ، تنور اور ایمرجنسی سروسز کی دکھانیں کھلی رہیں گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں