نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی 5 روپے 28 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔
کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے ۔اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا ۔
اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 45 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا۔اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔