اسلام آباد: (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔
حسن نواز اور حسین نواز فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں عدالت میں پیش ہو ئے، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران حسین نواز نے کہا کہ میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں، میں پاکستانی شہری ہوں لیکن جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ اکتوبر 1999 کو سیاسی انتقام لینا شروع کیا گیا اور بغیر کسی کیس کے جلاوطن کردیا گیا، ہر شخص کو شفاف ٹرائل ملنا چاہیے، مانتا ہوں کہ عدالتی اصلاحات ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھائی حسین اور حسن نواز لندن سےلاہور پہنچے تھے۔
Load/Hide Comments