پشاور: (آئی این این) پشاور میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
پشاور میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف گلبہار اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران گلبہار روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل میں اصک قیمت کم اور ٹیکس زیادہ ہوتا ہے، تقریبا روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کم کئے جائیں اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی گھٹٓایا جائے۔