پشاور زلمی کے کپتان کل پشاور زلمی کے خلاف ان ایکشن ہوں گے

پشاور زلمی کے کپتان کل پشاور زلمی کے خلاف ان ایکشن ہوں گے۔

پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی کل پشاور زلمی کے خلاف ہی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا نیگیٹو آ گیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

شاہد آفریدی اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ  ہیں۔ وہ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کی تھی۔ اب وہ پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں نظر آئیں گے۔

پاکستان سپرلیگ شروع ہوئی تو شائقین کے ساتھ کوئٹہ گلیڈیئٹر کو بھی سخت دھچکا لگا جب شاہد آفریدی کورونا وبا کا شکار ہونے کے باعث قرنطینہ میں چلے گئے. لیکن اب کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ساتھ شائقین کرکٹ کے لیے بھی اچھی خبر آگئی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق آج شاہد آفریدی کا اینٹی جن ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد ان کی کل کے میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہو گا۔ ٹیم منیجر کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر شاہد آفریدی کو تین روزہ قرنطینہ کے عمل سے نہیں گزرنا ہوگا۔ رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ تین فروری کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل شاہد آفریدی کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا جب کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر نے ان کی جگہ حسان خان کو متبادل کے طور پر شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں