پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، مائیکل اوون

اسلام آباد: انگلینڈ کے مشہور سابق فٹبالر مائیکل اوون نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

انگلینڈ کے مشہور سابق فٹبالر مائیکل اوون نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینے سے متعلق منصوبہ ہے اور فٹبال کے کھیل کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی، کرکٹ کےعلاوہ فٹبال میں بھی دلچسپی لی جاتی ہے اور پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان میں فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ ہونے پر خوشی ہے۔

مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے اور میرا مقصد فٹبال کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے مشہور سابق فٹبالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ، انگلینڈ اور لیور پول فٹبال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی مائیکل اوون کی گلوبل ساکر وینچرز کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی فٹبال کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

مائیکل اوون دورہ پاکستان کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے جبکہ ان کی آرمی چیف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں