اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج طلب کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے میں آج لاہور کا دورہ منسوخ کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میر جعفروں، بلیک میلروں اور جمہوریت کے غداروں کے خلاف وزیر اعظم کا خطاب اہم ہو گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کا خطاب مؤخر ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہے البتہ آج وہ قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے۔