لاہور: (آئی این این) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسمبلی کا 40واں اجلاس دوبارہ بلا لیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس 22جولائی کو شام چار بجے ہو گا، پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے ارڑر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹفیکشن کے مطابق اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا ہے،وزیراعلی کے انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں ۔ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔