مس یو ایس اے نے خودکشی کرلی

سابق مس یو ایس اے 2019 چیسلی کرسٹ نے خودکشی کرلی تیس سالہ چیسلی نے رہائشی عمارت کی 60 ویں منزل سے کود کر اپنی جان دی.

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی کہ کیا چیسلی کرسٹ کی موت خودکشی تھی یاحادثہ۔ پولیس نے حادثے کی جگہ کو مکمل سیل کر دیا ہے۔

سابق مس یو ایس اے نے موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ یہ دن آپ کے لیے سکون اور امن لائے.

30 سالہ کرسٹ ایک وکیل تھیں اور تفریحی شو ایکسٹرا کے نامہ نگار کے طور پر بھی کام کرتی تھیں۔ انہوں نے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے سماجی اور مجرمانہ انصاف میں اصلاحات کے بارے میں بات کرنے کے لیے 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں