کوئٹہ:(آئی این این) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے زیر صدارت نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا کوئٹہ میں ہوا۔
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کے کسی حصے سے شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم محرم الحرام بروز اتوار کو ہوگی۔