آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔فورم کو حکومت کی معاشی پالیسی اور پاک فوج کے کردار سے متعلق آگاہ کیاگیا۔
فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔پاک فوج نے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
شرکاکو بریفنگ دی گئی کہ دہشتگرد تنظیموں کے ہمسایہ ممالک میں ٹھکانے ہیں۔گروہوں کو کارروائی کی آزادی خطرناک ہے۔
دہشتگردوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کرسکتی ہے۔
فورم نے معاشی بحالی کے منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں فوج کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے
ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔