ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کھل کر بولنے بارے مشہور ہیں اور اب انہوں نے شادی سے متعلق سوال کرنے والے ایک مداح کو کرارا جواب دیدیا۔
بھارتی اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا ‘بتائیں آپ لوگوں نے اس ویک اینڈ پر کیا کیا؟’۔
ایک مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ ہر کوئی شادی کررہا ہے آپ کب کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا ہر کوئی کورونا کا بھی شکار ہورہا تو کیا میں بھی ہوجاؤں؟۔