تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اس میں دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان نے عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کیے۔
عمران خان اور ساتھیوں پر مجرمانہ سازش،کار سرکار میں مداخلت، مجرموں کو پناہ دینے کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کارکنوں نے پیٹرول بم استعمال کیے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کے حملے میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت 63 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔