ریسکیو 1122 نے بلی کو اورنج لائین ٹریک سے ریسکیو کر لیا

لاہور: ریسکیو 1122 نے بلی کو اورنج لائین ٹریک سے ریسکیو کرکے اس کی جان بچا لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بلی علی ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ اورنج ٹرین کے ٹریک میں ٹریپ تھی، ریسکیو ٹیم کا آپریشن 2 گھنٹے جاری رہا۔ ریسکیور کے قریب جانے پہ بلی مزید تنگ سوراخ میں چھپ گئی، جس کی وجہ سے ریسکیو میں مشکل پیش آئی۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن وائر اور پچیدہ لوکیشن بڑا چیلنج تھا، گزشتہ رات نامناسب حالات کے باعث یہ آپریشن ملتوی کیا گیا تھا، آج صبح اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں