روس کا یو کرین پر حملہ، تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

روس کی جانب سے یو کرین پر حملے کے بعد تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ گئی ہے۔

عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک ایکسچینجز میں 3 فیصد تک مندی دیکھی گئی۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ بھی شدید مندی کی زد میں آگئی۔ بٹ کوائن کی قدر 6 فیصد سے زائد گر کر 35200 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں