رئیل می کا نیا اسمارٹ فون نارزو 50 متعارف

رئیل می نارزو سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔

نارزو 50 گزشتہ سال کے نارزو 30 کی جگہ لے گا اور یہ نیا فون رئیل می 8 آئی سے کافی ملتا جلتا ہے۔

نارزو 50 میں 6.6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔تحریر جاری ہے‎

کمپنی کے مطابق یہ اسکرین ٹاسکس کے مطابق ریفریش ریٹ کو 30 سے 120 ہرٹز میں تبدیل کرسکتی ہے۔

نارزو 50 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا مگر جلد اینڈرائیڈ 12 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

نارزو 50 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔

اسے سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 173 ڈالرز (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 205 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں