دنیا کے بلند ترین مقام پر چائے، امریکی مہم جو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

دنیا کے اونچے ترین مقام پر چائے کی دعوت، امریکی مہم جو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

اینڈریو ہیوز اور ان کی ٹیم نے ماؤنٹ ایورسٹ پر سطح سمندر سے 21 ہزار 312 فٹ کی بلندی پر چائے سے لطف اٹھایا تھا۔ امریکی مہم جو نے یہ ٹی پارٹی 2021 میں کی جسے اب گینیز بک میں شامل کیا گیا ہے۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ہیوز کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے پہلے چائے کی پارٹی کا خیال وبائی بیماری کے شروع میں آیا جب کوویڈ 19 کی سفری پابندیوں تھیں، لیکن تب وہ اپنے اس خواب کو پورا نہیں کر سکے تھے۔

اس تنہائی والی زندگی نے انہیں احساس دلایا کہ اچھی کمپنی کس قدر اہم اور ضروری ہے، اور زندگی میں سب سے بڑی چیزیں اکثر وہ ہوتی ہیں جو ایک ساتھ کی گئی ہوں۔

ہیوز نے کہا کہ انہوں امید کرتے ہیں کہ 5 مئی 2021 کو جو چائے پارٹی انہوں نے کہ وہ دوسروں کو بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا حوصلہ دے گی، چاہے کتنی ہی اونچائیاں ہی کیوں نہ ہوں۔

نیوز ریلیز کے مطابق ہیوز کی چائے پارٹی اب تک کی سب سے بلند چوٹی کے ساتھ مشکل ترین گزر گاہوں سے گزری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں