اسلام آباد: (آئی این این) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلدگھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائے گا لہٰذا معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا ہماری معاشی مجبوریاں تھیں لیکن اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان بہت زیادہ کرنٹ دیفیسٹ چھوڑ کر گئے، عمران خان روس سے کم از کم 100 لٹر تیل ہی خرید لیتے، گزشتہ نالائق حکومت کی بری پالیسیوں کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔